ٹوئٹر پر’ایون فیلڈ ریفرنس ہیش ٹیگ ‘ٹاپ ٹرینڈ

احتساب عدالت کی طرف سے نوازشریف فیملی خلاف ایون فیلڈ ریفرنس سنایا گیا جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے جائزے کے مطابق’ایون فیلڈ ریفرنس ہیش ٹیگ ‘دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ رہا ،فیصلے سے قبل ہی صارفین میں اس حوالے سے بے تابی اور انتظار دیکھنے میں آیا ۔

ٹوئٹر صارفین نے فیصلے کے تاخیر سے اعلان بھی مختلف انداز سے تبصرے کئے ،اب تک ہزاروں افراد ایون فیلڈ ریفرنس پر ٹوئٹ کر اپنے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔

کئی ٹوئٹر صارفین نے کئی سوالات اٹھائے تو کسی نے مختلف تصاویر کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں