ٹکٹوں کے معاملے پر فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا،عمران خان

اسلام آباد.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا ۔بنی گالہ میں دھرنا دینے والے امیدواروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بورڈ نے جوفیصلے کئے وہ کسی صورت تبدیل نہیں کئے جائیں گے۔چاہے 10 ہزار کارکنان بھی دھرنا دیں آج چند لوگوں کی موجودگی پر فیصلے تبدیل کئے تو کل اس سے زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوکر آئیں گے۔کسی کے دباومیں آئیں گے اور نہ بلیک میلنگ کا شکار ہوں گے۔ جن امیدواروں کو شکایات ہیں وہ درخواست جمع کرائیںاور دلائل دیں۔ ان کی درخواستوں پر نظرثانی کریں گے اور میرٹ پر فیصلے کریں گے لیکن کسی کے احتجاج پر فیصلے تبدیل نہیں ہونگے۔ناراض کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جس پر عمران خان نے کہا کہ اپنی درخواست مجھے دلیل کے ساتھ دیں اسے دیکھیں گے۔واضح رہے کہ کئی امیدوار کارکنوں کے ہمراہ بنی گالہ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض ہوکر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں