پاکستان کا ترانہ کیوں پڑھا؟، مقبوضہ کشمیر کے کرکٹر گرفتار

سرینگر (سنہرادور آن لائن): نام نہاد جمہوریت کا دعوی کرنے والوں کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر سامنے آ گیا . مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں دو کرکٹ ٹیموں کو پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے کےجرم میں گرفتار کر لیا گیا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں نے پاکستان کا قومی پرچم پڑھا . مقبوضہ کشمیر کے کرکٹ میچوں میں پاکستانی قومی ترانہ پڑھنا معمول کی بات ہے مگر بھارتی فوج نے دونوں ٹیموں کو گرفتار کرکے کھلاڑیوں پر بے رحمانہ تشدد کیا .

3 جنوری کو کھیلے گئے میچ کی وڈیو میں ایک ٹیم سبز اور ایک ٹیم سفید لباس میں پاکستانی کا ترانہ “پاک سر زمین شاد باد” پڑھا . پولیس نے وڈیو کی مدد سے کھلاڑیوں کو گرفتار کیا ہے . تاہم حکام نے گرفتار افراد کی تعداد اور شناخت نہیں بتائی

اپنا تبصرہ بھیجیں