پشاور، سکھ تاجر کا قتل، 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

پشاور میں قتل کیے گئے سکھ رہنما سردار چرن جیت سنگھ کیس کی تفتیش اور قاتل کی گرفتاری کے لئے پشاور پولیس نے سات رکنی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

چیف کیپیٹل پولیس آفیسر پشاور کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو تفویض کی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں پولیس کے علاوہ حساس ادارے کا نمائندہ بھی شامل ہے۔

سردار چرن جیت سنگھ کو گزشتہ روز تھانہ انقلاب کی حدود میں واقع ان کی دکان میں قتل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں