پیسہ غریبوں کے بجائے محلات پر خرچ کیا گیا: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ جو پیسہ غریبوں پر خرچ ہونا تھا وہ محلات پر خرچ کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ صرف اپنے لیے سوچنے والوں کی زندگیوں میں کوئی فرق نہیں پڑتا،ٹرمپ جیسے لوگوں کا مقصد صرف پیسہ بنانا ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ زندگی گزارنے کے 2راستے ہیں، ایک روحانی اور دوسرا مادی،جب کرکٹ کھیلتا تھا تو فنکاروں کی زندگی سے بہت متاثر تھا۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ اللہ ہر کسی کو زندگی بدلنے کا ایک موقع ضرور دیتا ہے،والدہ کی بیماری کے دوران اسپتالوں کو دیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے نہیں سوچا کہ غریب اپنا علاج کیسے کرائے گا، رشتے دار کو علاج کے لیے باہر ملک لے جانا مشکل کام ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام ملک کی اصل طاقت ہیں،ملک کے اسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہوتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں