چین سے ایک ارب ڈالرز،پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالرز کا اضافہ ہونے والا ہے جو بڑھ کر 18 ارب 10کروڑ ڈالر ہوجائیں گے ، یہ ایک ارب ڈالرزکل( پیر ) پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائیں گے ۔

جیو نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق چین کے ایک کمرشل بینک سے معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کے اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر منتقل کردیے گئےجو پیر کو پاکستان کے اکائونٹ میں ظاہر ہوجائیں گے۔

اس منتقلی سے روپے پر دباؤ میں بھی کمی آئے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوجائیں گے، ذرائع کے مطابق یہ رقم چین کے سی بی سی بینک سے آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں