ڈرامہ کا تشخص بحال رکھنے کے لیے فنکاروں کوبھرپورمواقع مہیا کیے جا رہے ہیں،وقاراحمد

راولپنڈی (سنہرادور) ریذیڈنٹ ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا ہے کہ ڈرامہ کا تشخص بحال رکھنے کے لیے فنکاروں کوبھرپورمواقع مہیا کیے جا رہے ہیں۔یہ بات انھوں نے آرٹس کونسل کے زیراہتمام منورخان آفریدی کا تحریروہدایات کردہ سٹیج ڈرامہ ’واہ جی واہ‘ کے اختتام پرکہی۔انھوں نے کہا کہ تمام آرٹسٹ ہمارے لیے برابرہیں جواچھا کھیل پیش کرے گااس شعبہ میں اس کا نام ہوگا۔خراب موسم کے باوجودلوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔ڈرامہ کے فنکاروں میں منورآفریدی،لبنیٰ شہزادی،انجم عباسی،رضوانہ خان،عمران ڈسکو،عامرچوہدری،پرویزملک،ارشدخان اوردیگرشامل تھے۔ڈرامہ اصلاحی اورمزاح سے بھرپورسماجی مسائل پرمبنی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں