کراچی بجلی بحران، وزیر اعظم آج کراچی آئیں گے

کراچی میں بجلی کے بحران کے حل کے لیےوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی آئیں گے اورکابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،شہباز شریف بھی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کراچی میںگورنر ہاؤس میں بجلی بحران سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں کے الیکٹرک اور سوئی سودرن گیس سے بھی بجلی کے بحران کے حوالے سے رپورٹ طلب کی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری، مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل، کے الیکٹرک کے سی ای او طیب ترین اور ایس ایس جی کے ایم ڈی امین راجپوت بھی شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں