کوئٹہ :دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ رہے تاہم جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار 2دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہوا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں پکڑلیا گیا جبکہ دوسرا دہشت گرد فرار ہوگیا،جس کی گرفتاری کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی راہگیر اور دہشت گرد کو طبی امداد کےلئے ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں