ہماری تحریک غیر مسلح ہے، تحریک لبیک

تحریک لبیک کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک نے کسی کارکن کو اسلحہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی، ہماری تحریک غیر مسلح ہے۔

ایک بیان میں تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کی جدوجہد محمد عربی کے دین کو تخت پر لانے کے لئے کی جاری ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیردا خلہ احسن اقبال پر نارووال میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے،انہیں کنجروڑ میں جلسے سے واپس جاتے ہوئے مسلح شخص نے 2 گولیاں ماریں۔

واقعے کے بعدوزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے ملزم کا تعلق تحریک لبیک سے ہے، انتہا پسندی کی سوچ کی ہمارا مذہب بھی اجازت نہیں دیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں