حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کےلیےتمام سرگرمیوں کی نگرانی کررہی ہے۔ انیل سعید

0

اٹک( سنہرادور ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کےلیےتمام سرگرمیوں کی نگرانی کررہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹرمحمدسعید اورمحکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کر دار ادا کر رہے ہیں۔اب تک انسداد ڈینگی مہم کےضابطہءاخلاق کی خلاف ورزی پرایف آرزدرج کی گٸیں اورجرمانےبھی عاٸدکیےگٸےاس کےعلاوہ مختلف مقامات بھی سیل کیےگٸے۔اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اےڈی سی جی اٹک نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی مچھرسے محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنا ئیں۔ اجلاس میں انڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کی کارکردگی کابھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔انیل سعیدنےکہا کہ عوامی شرکت کے ذریعے انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں