رینالہ خورد ( سنہرادور) زرعی یونیورسٹی فیصل اباد سب کیمپس رینالہ میں ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث پانچ ہزار پودے لگائے گئے جس میں شہریوں کے ساتھ ساتھ طلباء سول سوسائٹی ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر پرنسپل زرعی یونیورسٹی طاہر منیر بٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیاں بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے صحت افزا ماحول دینے کے لیے پودے لگانا بہت ضروری ہے پودے نہ صرف انسانی زندگی کے لیے بلکہ حیوانات کے لیے بھی بہت ضروری ہیں یہاں پر غلام رسول پاکستانی جس نے یہ پانچ ہزار پودے عطیہ کیے تھے ان کا کہنا تھا کہ پودے ہماری زندگی ہیں کیونکہ ہم پودوں سے آکسیجن لیتے ہیں اور ملک میں اس وقت ماحولیاتی آ لودگی میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے چرند پرند ختم ہوتے جا رہے ہیں ہم پودے لگائیں اور ماحول کو صاف کرنے میں مدد کریں تاکہ ہماری آے والی نسلیں صحت افزا ماحول میں زندگی بسر کر سکیں
ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں – طاہر منیر بٹ پرنسپل زرعی یونیورسٹی
0