اسلام آباد (سنہرادور) پنجاب پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ، سی ای او راولپنڈی مارخورز چوہدری ندیم منظور نے ٹیم کا اعلان بھی کر دیا ۔ کپتان کامران اکمل کی قیادت میں نئے ٹیلنٹ پر مشتمل سکواڈ میدان میں اترے گا۔ اسلام آباد میں لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی مارخورز کے سی ای او چوہدری ندیم منظور نے کہا کہ پنجاب پریمیئر لیگ پاکستان کے مختلف علاقوں سے نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروانے کیلئے ہرممکن جدوجہد کرے گی۔ ہمارا مشن ڈرگ فری لائف سٹائل کی ترویج ہے، اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو سکرین سے گراؤنڈ کی طرف منتقل کرنا بھی ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطہ پوٹھوہار کے ٹیلنٹ کو اس طرح پذیرائی نہیں ملی جس طرح سے اس کا حق ہے۔ہم نے نئے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے سینئر کوچ حسن رضا کی نگرانی میں تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر چین سے آئے ہوئے بزنس کمیونٹی کے وفد نے بھی راولپنڈی مارخورز کے مشن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
پنجاب پریمیئر لیگ نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرواے گی – سی ای او راولپنڈی مارخورز چوہدری ندیم منظور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0