ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے-عارف محمود ڈپٹى ڈائریکٹرسماجی بہبود

0

اٹک( سنہرادور) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے چیئرمین، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف کی ہدایات کے مطابق گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اٹک بااشتراک محکمہ سوشل وىلفىئر اٹک اک سیمینار منعقد کیاگیا ،مہمان خصوصى ڈپٹى ڈائریکٹرسماجی بہبودعارف محمود صدىیقى نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے ڈینگی مادہ مچھرصاف اور رکے ہوئے پانی میں ہی انڈے دیتا اور افزائش پاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر صاف پانی کا مچھر ہے ضروری ہے اسکو ڈھانپ کر رکھیں ۔ڈینگی مچھرگندے پانی میں انڈے نہیں دیتا بلکہ صرف صاف اور رکے ہووے پانی کا انتخاب کرتاہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ ٹھہرا ہواجمع کیا ہوا اوررُکا ہوا اور صاف پانی ہی ڈینگی کی زندگی اور انسان کی موت ہے.پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ محمد شاکر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ” ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے” اور اس لڑائی کو جیتنے کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا ذاتی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے گھر۔دفاتر۔ کاروباری جگہوں اور ارد گرد کے ماحول سے ڈینگی کی افزائش کے ٹھکانوں، جگہوں کو ختم کرنا ہوگا صاف رکے ہوئے پانی کے ذرائع جیسے گملے، فرج کی ٹرے، واٹر ٹینک،چھتیں وغیرہ آخر میں طلباء سے ڈینگی سے اگاہی بارے سوالات پوچھے گۓ اور انعامات تقسیم کیے ۔ہوم سروے ، سرویلینس کے لئے طلباء میں پرنٹ شدہ سوالنامہ پمپفلٹس تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں