خانیوال ( سنہرادور) وزیر اعلی پنجاب کے ویثرن کے مطابق سپورٹس اسٹیڈیم خانیوال میں چیف منسٹر تھرد ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب (انٹرمیڈیٹ لیول) 2024/25 کے سلسلہ میں گرلز مقابلے سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر کے گرلز کالجز جس میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خانیوال، ایسوسی ایٹ کالج میاں چنوں، ایسوسی ایٹ جہانیاں، ایسوسی ایٹ کالج کبیروالا،ایسوسی ایٹ کالج کچا کھوہ اور ایسوسی ایٹ کالج عبدالحکیم نے شرکت کی مقابلوں کے مہمان خصوصی پرنسپل شازیہ قادری اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حفیظ تھے- مقابلوں میں 100 میٹر ریس، 200،400,800,1500.میڑ اور 100×4ریلے ریس ، ہائی جمپ، جیولن تھرو، ڈسکس تھرو،شارٹ پل کے مقابلے شامل تھے طالبات نے ان مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا–ان مقابلوں میں ایسوسی ایٹ کالج خواتیں نے پہلی،ایسوسی ایٹ کالج کبیروالا نے دوسری جبکہ ایسوسی ایٹ کالج جہانیاں نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور ڈویژنل مقابلوں کے لیے ڈسٹرکٹ ٹیم کا انتخاب کیا گیا-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت سے خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ہر شعبہ زندگی میں آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ معقولہ غلط نہیں کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں نئی صدی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر شعبہ جات میں بھی بھرپور محنت اور کوشش کی ضرورت ہے اور خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا -تقریب سے خطاب کرتے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حفیظ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویثرن کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال محمد علی بخاری اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تا کہ ضلع کے کھلاڑی ان ایونٹس میں حصہ لے کر ملک کا نام روشن کر سکیں -تقریب میں وائس پرنسپل میڈم حامدہ فاطمہ، میڈم شاہدہ،میڈیم طیبہ،بیڈمنٹن کوچ محمد وحید تمام گرلز کالجز کے ڈ پی ایز، سینئر صحافیوں نے شرکت کی-تقریب کے آخر میں پرنسپل شازیہ قادری نے راولپنڈی میں منعقد ہونے والے انٹر کالجیٹ ایونٹس میں ٹیبل ٹینس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات حبیبہ اور لاریب کو میڈلزاور اسناد جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں ٹرافیاں واسناد تقسیم کیں-ٹیبل ٹینس میں پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر حاجی عنبر بشیر احمد صدر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن وجنرل سیکرٹری پنجاب ٹیبل ٹینس کی گراں قدر خدمات کو بھی سراہا گیا-تقریب کی نقابت میڈم شکوراں نے کی –
کھیلوں و دیگر شعبہ جات میں بھرپور محنت اور کوشش کی ضرورت ہے- پرنسپل شازیہ قادری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0