17 جنوری کو مال روڑ پر حکومت مخالف احتجاج میں آصف زرداری اور عمران خان بھی شرکت کریں گے

احتجاج کے دوران مختلف اوقات میں سیاسی قائدین مال روڈ آ کر خطاب کریں گے۔ حکومت مخالف احتجاج کے آخری راونڈ کا آغاز 17 جنوری کو مال روڑ سے ہوگا۔

لاہور: (سنہرادور آن لائن) متحدہ اپوزیشن کے حکومت مخالف احتجاج میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن کے بڑے کھلاڑی میدان میں آنے کے لئے تیار ہوگئے، آٰصف علی زرداری، عمران خان سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہوں نے شرکت کی تصدیق کر دی۔

حکومت گراؤ تحریک کے 17 جنوری سے مال روڑ لاہور سے شروع ہونے والے آخری راؤنڈ کے احتجاج میں شرکت کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں نے تصدیق کر دی ہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زردار ی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 17 جنوری کو مال روڑ پر احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

احتجاج کے دوران مختلف اوقات میں سیاسی قائدین مال روڈ آ کر خطاب کریں گے۔ حکومت مخالف احتجاج کے آخری راونڈ کا آغاز 17 جنوری کو مال روڑ سے ہوگا۔ عمران خان کو 18 جنوری کی بجائے 17 جنوری کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی گئی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس بھی طلب کر لیے گئے ہیں جس میں مال روڑ احتجاج کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں