طبّی سائنس نے ایک ایسا ہیڈ بینڈ تیار کرلیا ہے جوکہ انسان کو گہری نیند سلا سکتا ہے۔
اس ہیڈ بینڈ کو’سلیپ لوپ‘ کا نام دیا گیا ہے جو کہ ابتدائی تجربات میں بہت کامیاب ثابت ہوا، یہ بینڈ ایک خاص فری کوئنسی کی آواز خارج کرکے دماغ کی ان امواج کو دباتا ہے جو نیند میں خلل ڈالتی ہیں۔
جس کے بعد انسان دھیرے دھیرے گہری نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے، یہ ایسے لوگوں کے لیے خاص طور پر بنایا گیا ہے جن کی نیند بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔
زیادہ پڑھی گئی: نوعمر پاکستانی لڑکی نے انگریزی زبان کا ایک نیا لفظ ایجاد کردیا
سائنس کےمطابق، گہری نیند انسانی جسم کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے کیونکہ یہ دماغ سےفاسد مواد خارج کرتی ہے اور دماغی خلیات کی ٹوٹ پھوٹ سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
اس حوالے سے ایک سائنسدان ڈاکٹر کیرولین لسن برگرکا کہنا ہے کہ ’ہمارے دماغ میں دھیمی امواج اس ہیڈ بینڈ کی مخصوص آوازوں سے بہتر بنائی جاسکتی ہیں‘۔
اُنہوں نے کہا کہ ’اسے رات بھر پہنے رکھنے سے نیند اچھی آتی ہے کیونکہ اس ہیڈ بینڈ میں مائیکرو چپ اور الیکٹروڈ نصب ہیں جوکہ دماغی سرگرمی کی مانیٹرنگ کرتے رہتے ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’جیسے ہی سست دماغی لہروں کی وجہ سے نیند متاثر ہونے لگتی ہے یہ ہیڈبینڈ مخصوص قسم کی آوازوں سے سست دماغی لہروں کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے، اس طرح انسان گہری نیند میں چلا جاتا ہے۔