جمائما کے گھر کے باہر مظاہرے

برطانوی اسکرین رائٹر، سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے 90 کی دہائی کا لاہور ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کے باہر ہونے والے مظاہروں سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور میرے بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اُن کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ ’اُنہیں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیے کا سامنا ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں