فیصل آباد: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں

فیصل آباد کے اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کی ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کے مطابق ذخیرہ کی گئی 500 میٹرک ٹن اشیائے خورونوش قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔

صدر عمر مقبول نے بتایا کہ چک67 ج ب میں گودام سے چنے اور دال مونگ کی 4663 بوریاں قبضہ میں لی گئی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ چک68ج ب میں گودام سے چنےاور دال کی 5300 بوریاں قبضہ میں لے لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں