وزیر خارجہ کا چین کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین حل ہونا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے سدباب کیلئے عالمی برادری فوری کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی سے سوڈان کی وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں