گھوٹکی ٹرین حادثہ، رحیم یارخان اور صادق آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ڈہرکی ٹرین حادثے کے زخمیوں کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر رحیم یارخان اورصادق آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے ڈہرکی ٹرین حادثے کےزخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کے آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

شیخ زید اسپتال رحیم یار خان اورٹی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی انفارمیشن ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، زخمیوں کے ساتھ ان کے تیمار داروں کا بھی پورا خیال رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صادق آباد میں 14زخمی زیر علاج ہیں، شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں 34زخمی لائے گئے، زخمیوں کے تیمار داروں کے لئے کھانے پینے کا انتظام کیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں