ریسلنگ رِنگ میں واپسی چاہتا ہوں،جان سینا

امریکی اداکار اور ریسلر جان سینا نے کہا ہے کہ میں واقعی ریسلنگ کی دنیا میں واپس جانا چاہتا ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان سینا نے ایک گفتگو میں کہا کہ چاہتا ہوں دنیا معمول پر آجائے اور ریسلنگ کی رنگ کے اطراف شائقین کی واپسی بھی چاہتا ہوں۔ لیکن یہ وقت دلچسپ ہے اور میرے پاس مستقبل کے حوالے سے کافی مواقع ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت جان سینا ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد ان کی ریسلنگ میں واپسی متوقع ہے۔ ان اطلاعات کے بعد ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ جان سینا کو گزشتہ سال ریسلنگ میچ میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ ریسلنگ کی دنیا سے باہر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں