ایران : پیٹروکیمیکل پلانٹ میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

ایران میں واقع پیٹروکیمیکل کمپلیکس میں دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

دھماکہ جنوبی ایران کے صوبے بوشہر کے شہر عسلویہ میں واقع پیٹروکیمیکل کمپلیکس میں ہوا، صوبے کے گورنر نے دھماکے سے متعلق کہا ہے کہ دھماکہ دو کمپنیوں کے درمیان آکسیجن کی ترسیل کےلیے بچائی گئی پائپ پھٹنے سے ہوا۔

ایرانی حکام نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کی مزید وجوہات جاننے کےلیے ٹیکنیکل ایمرجنسی ٹیم کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں