جاپان نے تائیوان کو ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں روانہ کر دیں

جاپان نے تائیوان کو ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں روانہ کر دیں ہے۔

جاپان کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جاپان تائیوان کو آسٹرازینیکا کورونا وائرس ویکسین کی دس لاکھ سے زائد خوراکیں فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان جاپان تعلقات ایسوسی ایشن‘ کے توسط سے ویکسین کی 12 لاکھ 40 ہزار خوراکیں بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کو یاد ہے کہ 2011 میں جاپان میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد تائیوان میں لوگوں نے عطیات دیئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں