کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کا کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کا اعلان

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے سندھ حکومت کے احکامات کے برعکس آج سے کاروبار رات آٹھ بجے تک کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتِ سندھ نے کورونا پابندیوں کے باعث شام چھ بجے تک کاروبار کی اجازت دے رکھی ہے۔

تاجر ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ نے 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود رابطہ نہیں کیا۔

تاجروں نے کہا کہ آج دکانیں بند کروانے کی کوشش کی تو احتجاج کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ تاجروں کو فیصلہ پیر تک مؤخر کرنے کا کہا ہے، تاجروں کے اکثر مطالبات پورے اور مسئلے حل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں