ماضی کے معروف گلوکار ایس بی جان انتقال کرگئے

پاکستان فلم، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف گلوکار سنی بَینجمن جان‎ المعروف ایس بی جان 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اہلخانہ کے مطابق گلوکار کئی روز سے علیل تھے، آج وہ نجی اسپتال میں 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

1959 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سویرا‘ میں شامل گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

انہوں نے ماسٹر منظور کی موسیقی میں فیاض ہاشمی صاحب کا لکھا لازوال گیت ’تو جو نہیں ہے‘ گایا اور موسیقی کی دنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب رہے۔

موسیقی کی دنیا میں بیش بہا خدمات سرانجام دینے پر ایس بی جان کو 2011 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں