مکھیوں کیساتھ فوٹو شوٹ

حال ہی میں شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے جسم پر سیکڑوں شہد کی مکھیاں بٹھا کر فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ اس کے حوالے سے اب اداکارہ نے بتایا ہے کہ انہیں اس فوٹوشوٹ سے 3 دن قبل نہانے کے لئے منع کردیا گیا تھا۔

انجلینا جولی نے مزید بتایا کہ ایک مکھی پورے فوٹو شوٹ کے دوران میرے لباس کے اندر گھسی رہی۔

واضح رہے کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کے لیے بھی شہرت رکھنے والی انجلینا جولی نے نیشنل جیوگرافک کے اشتراک سے شہد کی مکھیوں کی حفاظت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے جسم پر سیکڑوں شہد کی مکھیاں بٹھا کر فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں