پی ایس ایل 6: ابوظبی جانے کیلئے کھلاڑی و آفیشلز ایئرپورٹ پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کے لیے ابوظبی جانے کے لیے کھلاڑی، آفیشلز اور دیگر اسٹاف ممبران ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور سے فلائٹس مقررہ وقت پر آج شام 5 بجے روانہ ہوں گی۔

ادھر کراچی کے ہوٹلز میں موجود سرفراز احمد سمیت 25 افراد کو اب تک ویزے نہیں ملے ہیں۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو ویزے نہیں ملے ہیں وہ بعد میں ابوظبی جائیں گے۔

ویزوں کے اجرا کے بعد ان کھلاڑیوں و آفیشلز کو علیحدہ چارٹر فلائٹ سے ابوظبی پہنچایا جائے گا۔

یہ تمام افراد فی الحال بائیو سیکیور ببل میں ہی رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں