نئے مالی سال کا بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا

مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

یہ اضافہ بنیادی تنخواہ کے بجائے خصوصی الاؤنس کی مد میں کیا جائے گا جبکہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

دوسری جانب وزارتِ تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال کے مقابلے آئندہ مالی سال برآمدات میں 4 ارب ڈالر سے زائد کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 26 ارب 80 کروڑ ڈالرز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں