’پاک ویک‘ ویکسین کی آج باقاعدہ لانچنگ کی جائیگی

پاکستان میں پاک ویک ویکسین کی آج باقاعدہ لانچنگ کی جائے گئی۔

حکام وزرات صحت کے مطابق پاک ویک پاکستان میں تیار اور پیک ہونے والی پہلی ویکسین ہے، پاک ویک ویکسین نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں تیار اور پیک کی گئی ہے، پاک ویک چین سے درآمد ’کین سائنو‘ کے خام مال سے تیار کی گئی ہے۔

حکام وزرات صحت کا بتانا ہے کہ پاک ویک ویکسین چینی ماہرین کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، پاکستان نے ابھی تک پاک ویک کی 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد خوراکیں تیار کی ہیں۔

حکام کے مطابق کین سائنو پہلی ویکسین تھی جس کے تھرڈ لیول ٹرائل میں پاکستان نے حصہ لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں