کل مکمل چاند گرہن ہوگا

کل مکمل چاند گرہن ہوگا، چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون بھی ہوگا۔

26 مئی کے چاند کو سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے، چاند گرہن کے دوران 14منٹ کے لئے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48 منٹ پر ہوگا، مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11 منٹ پر ہوگا۔

اختتام شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا، چاند گرہن پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں