فلسطینیوں کے قتل پر خاموش رہنے والے بھی مجرم سے کم نہیں: چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ معصوم فلسطینیوں کے قتل پر خاموش رہنے والے بھی کسی مجرم سے کم نہیں ہوں گے۔

لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پارٹی اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جن میں ایم این ایز کرامت کھوکھر، راحت امان اللّٰہ، ایم پی ایز امین چوہدری اور ندیم بارا شامل تھے۔

اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی سیاست کررہے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹنے والے لیڈر نہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کو ملکی برآمدت میں 1.1 ارب ڈالرز کا اضافہ معاشی ترقی کا ثبوت ہے۔

گورنر پنجاب نے آج او آئی سی اجلاس میں اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن پالیسی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی قوانین کو پاؤں تلے روند رہا ہے اور دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں