آج کا دن عظیم ماؤں اور بہادر بیٹوں کے نام، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج کا دن، عظیم ماؤں اور ان کے لیفٹینینٹ ناصر خالد شہید جیسے بہادر بیٹوں کے نام ہے۔

مریم نواز نے یوم دفاع کے موقع پر آج کے دن کو شہداء اور اُن کی عظیم ماؤں کے نام کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر بیٹوں نے وطن کی مٹی کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یومِ دفاع دشمن کیخلاف ایک ہونے کا دن ہے: شہباز شریف
مریم نواز نے کہا ہے کہ شہیدوں نے اس وطن پر آنچ نہ آنے دی، آپ زندہ ہو اور زندہ رہو گے ہم سب کا آپ کو سلام۔

واضح رہے کہ پاکستانی قوم آج یوم دفاع بھرپور عزم کے ساتھ منا رہی ہے، پاک فوج نے یومِ دفاع اور شہدا کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور دفاع وطن کا عزم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں